Posts

Showing posts from June, 2018

تبلیغی جماعت

تبلیغی جماعت عجیب طرح کا شور تھا آج محلے میں، ایک قیامت بپا تھی ماؤں کے سینے پر،۔۔۔! اچھا خاصا ہستا بستا گاؤں – پُرسکوں اور دین و دنیا کے جھنبھیلوں سے آزاد--! اور آج ۔۔ آج اس گاؤں کے آزاد خیاوں میں خلل آگیا تھا لوگ اپنے روز مرہ کی عادات سے ذرا ہٹ گئے تھے۔ جہاں نچے گلیوں میں عموماً عصر کے وقت رونق لگایا کرتے تھے آج۔۔۔ آج ماؤں نے اپنے لعل اپنے سینے سے لگائے ھوئے تھے- لوگوں نے مسجد جانا کم کیا پھر رفتہ رفتہ چھوڑ دیا ، گاؤں میں ایک ھی چھوٹی سی مسجد اور اس مسجد میں محبتوں کا بے انت سمندر تھا-بھولے بھالے کسان صبح ایک دیسی اور سادہ سے مُلا کی اذان کی آواز پر مسجد آتے ، سادہ سی نماز پڑھتے- حال چال دریافت کفتےاور سورج نکلنے سے قبل ھی کھیتوں کو روانہ ھو جاتے تھے۔ مگر آج- آج تو گاؤں پر سناٹا چھا گیا تھا۔ہر کوئی اپنی اپنی جگہ جہاں تھا وہ خبر پاتے ھی وہاں قید ھو گیا تھا۔ آخر ماجراکیا ھوا ھوگا۔؟ ارے جناب کچھ نھیں ۔۔ بس مسجد میں اس دن تبلیغی جماعت آئی ھوئی تھیی - جماعت نا ھوئی قیامت ھوئی۔۔! یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دوسری نسل جوان ھو رھی تھی بلکہ تبلیغی جماعت نئی نئی بنی تھی۔ ...